Sunday September 22, 2024

عائشہ گلا لئی نے کپتان کا پیچھا نہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا عمران خان کا سامنا کرنے کےلئے کہاں پہنچ گئیں، کھلاڑی بھی چونک جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی جانب سے این اے 53 اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد عائشہ گلالئی ان سے مقابلے کیلئے میدان میں آگئی ہیں اور انہوں نے بھی اس حلقے سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے این اے 53اسلام آباد سے عمران خان کےکاغذات

مزید پڑھیں:  عامر لیاقت نے کپتان کو بلیک میل کرکے ٹکٹ حاصل کیا، ایک اور پارٹی رہنمانے ٹکٹ لینے کےلئے کیا چال چلی، سینئر صحافی کے انکشافات

نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کی کامیابی یقینی ہے، انہیں یہاں سے کوئی شکست نہیں دے سکتا، وہ اس حلقے سے بہت بڑے مارجن سے کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز بھی آ جائیں تو ان کی بھی ضمانت ضبط ہو جائیگی۔عمران خان کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے بعد عائشہ گلالئی نے بھی این اے 53سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد عمران خان کی حکومت نہیں آرہی،پی ٹی آئی نے اپنا نظریاتی موقف بدل لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے ماریں کھانے والے کارکنوں کی بجائے مجرموں کو ٹکٹ دیئے ہیں۔واضح رہے کہ اس نشست سے (ن) لیگ کے امیدوار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہیں۔عمران خان کی جانب سے این اے 53 اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد عائشہ گلالئی ان سے مقابلے کیلئے میدان میں آگئی ہیں اور انہوں نے بھی اس حلقے سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے این اے 53اسلام آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

FOLLOW US