Monday September 23, 2024

پانامہ کیس کے فیصلے کی ڈیڈ لائن جاری ہوتے ہی نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے اچانک کیا کر ڈالا، تحریک انصاف بھی بھڑک اٹھی

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کیس سے علیحدہوئے جس سے لگتا ہے کہ نواز شریف کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، ٹکٹوں کی تقسیم میں تمام امیدواروں کو بلا کر پرکھا گیا ، ایک ایک امیدوار پر غور وفکر کرکے ٹکٹ جاری کیا گیا۔

ملتان میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے ریٹرنگ آفیسر کے پاس پیش ہونے کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے این اے 156 ،پی پی 216 اور پی پی 217 میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، ٹکٹوں کی تقسیم میں تمام امیدواروں کو بلا کر پرکھا گیا ، ایک ایک امیدوار پر غور وفکر کرکے ٹکٹ جاری کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں ان کارکنوں کو جنہوں نے تحریک انصاف کے دھرنوں میں شرکت کی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ٹکٹوں کی تقسیم پر آنے والی شکایات کو دیکھے گی ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت سے قوم مایوس ہو چکی ہے، عمران خان کی قیادت میں ایک نئی جدوجہد کی جارہی ہے ، ہماری جمہوری پارٹی میں لوگوں کو اختلافات ہو سکتے ہیں ، پیپلز پارٹی سیاسی کھیل سے آوٹ ہوچکی ہے ، مجھے تیر کمان سے نکلتا دیکھائی نہیں دے رہا اور شیر بھی بکری بن چکا ہے ۔جاوید ہاشمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سینئر سیاستدان ہیں جو بھی فیصلہ کریں گے سوچ سمجھ کر کریں گے۔

FOLLOW US