Monday September 23, 2024

کہا کیا جاتا رہا اور آخر میں ہوا کیا پاکستانی انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کا کیا بنے گا، الیکشن کمیشن نے آخر ی لمحوں میں فیصلہ بدل ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سیکرٹری الیکشن کمیشن سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018 میں غیر ملکی مبصرین پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عمل، بیلٹ پیپرز کی گنتی اور نتائج کی تیاری کا مشاہدہ کر سکیں گے، غیر ملکی مبصرین کے ویزوں کا دورانیہ 4 سے 6 ہفتوں پر

محیط ہو گا۔عام انتخابات 2018 کیلئے غیر ملکی مبصرین کی پاکستان آمد میں کوئی روک ٹوک نہیں، مبصرین کو پاکستان میں ویلکم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے غیر ملکی مبصرین کی پاکستان آمد اور ضابطہ اخلاق سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔بعد ازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق غیر ملکی مبصرین کے لیے انتخابی ضابطہ اخلاق ایک سے دو روز میں جاری کیا جائیگا۔ملکی قوانین کے مطابق غیر ملکی مبصرین کے ویزوں کے عمل کو جلد نمٹایا جائیگا، غیر ملکی مبصرین کے ویزوں کا دورانیہ 4 سے 6 ہفتوں پر محیط ہو گا ، مبصرین پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عمل، بیلٹ پیپرز کی گنتی اور نتائج کی تیاری کا مشاہدہ کر سکیں گے۔غیر ملکی مبصرین کی پاکستان آمد سے متعلق وزارت خارجہ، داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو نے فوکل پرسن تعینات کر دیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق غیر ملکی مبصرین کی آمد سے متعلق فوکل پرسنز آپس میں رابطہ رکھیں گے۔

FOLLOW US