Monday September 23, 2024

مبینہ ناجائز بچی کا معاملہ عمران خان کے گلے پڑ گیا ، پاکستان میں و ہ کام ہو گیا جو آج تک نہ ہوا تھا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس پارٹی کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کا کہنا ہے کہ انھوںنے عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیرن وائٹ کے حوالے سے ثبوت حاصل کر لیے ہیں۔ اور وہ 62ایف ون کے تحت عمران خان کو نااہل کروائیںگے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار چودھری کا کہنا تھا کہ 62ایف و ن کا قانون ملک میں متحرک ہو گیا ہے۔ جس کا تعلق سیاستدانوں کے کردارسے ہے۔ عمران خان بیرون ملک بتاتے ہیں کہ ٹیرن وائٹ ان کی بیٹی ہے جبکہ الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات میں انھوںنے صرف اپنے بیٹوں کے

ظاہر کیے ہیںگویا پاکستان میں ٹیرن وائٹ ان کی بیٹی نہیں ہے۔انھوںنے کہا ہے کہ تین مرحلوںمیں کیس کی پیروی کی جائے گی اور جہاں جہاں سے عمران خان الیکشن لڑیں گے اس معاملے کو اٹھایا جائے گا ۔

FOLLOW US