راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کی بجائے آزاد ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔ نجی ٹی ٹی وی چینل اب تک ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چودھری نثار نے مسلم لیگ (ن) کی بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ عورت کے راج کی مخالفت لرنے والے نے اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کر دی ہے۔ چودھری نثار کا یہ بھی کہناتھا کہ مسلم لیگ نے سیاسی یتیموںمیں ٹکٹ بانٹ دیے ہیں۔انھوںنے کہا کہ آزاد حیثیت
سے الیکشن لڑنا ہے ،اب زیادہ محنت کرنا ہو گی ۔ چودھری نثار سے جب تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انھوںنے کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں ۔میں بہتر فیصلہ کر لوں گا ۔انھوںنے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف میں 10خامیاں ہیں تو مسلم لیگ (ن)میں 100خامیاں ہیں