Monday September 23, 2024

الیکشن سے پہلے ہی تحریک انصاف پورے ملک میں کیا کام کرنے والی ہے، چونکا دینے والی رپورٹ

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف نے ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی بندش کیخلاف ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا ،منگل کو ملک بھر میں بیک وقت احتجاج کیا جائے گا جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے یونین کونسل کی سطح تک احتجاج کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے مرکزی و صوبائی قائدین کو

قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ذریعے نچلی ترین سطح تک بھرپور احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولت کی عدم فراہمی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،نوازشریف اور انکی حکومت نے جھوٹ بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے میں پانچ برس صرف کئے، عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں اٹھایا،نگران وزیر اعظم بلاتاخیر مداخلت کریں اور صورتحال میں بہتری کیلئے تدبیر کریں، عمران خان نے کہا کہ نگران وزیر اعظم گردشی قرضوں اور بجلی کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں، قوم کو علم ہونا چاہئیے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوں کی حقیقت کیا ہے اور کون اس بحران کا ذمہ دار ہے، عمران خان نے کہا کہ بجلی میں خود کفالت کیلئے پن بجلی سمیت دیگر سستے اور دیرپا پیداواری وسائل پر منتقلی کی منصوبہ بندی ضروری ہے،نگران حکومت عوام کو بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ قوم کو علم ہونا چاہئیے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوں کی حقیقت کیا ہے اور کون اس بحران کا ذمہ دار ہے، عمران خان نے کہا کہ بجلی میں خود کفالت کیلئے پن بجلی سمیت دیگر سستے اور دیرپا پیداواری وسائل پر منتقلی کی منصوبہ بندی ضروری ہے،نگران حکومت عوام کو بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

FOLLOW US