Monday September 23, 2024

امریکہ کو ” نو لفٹ” پاکستان اور چین کو یورپ کے ساتھ لنک کرنے کا کون سا نیا منصوبہ سامنے آگیا، اہم رپورٹ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جاری گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یورپین یونین نے عرصہ دراز سے خطے پر نظریں جمائی ہیں، اگر چین اور یورپین یونین پاکستان میں قریبی تعاون کیلیے کام کریں تو یہ علاقائی سیاسی استحکام کے فروغ اور اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی۔رپورٹ کے مطابق شاہراہ ریشم کو اقتصادی بیلٹ تصور کیا جاتا ہےاور کئی راستوں کے ذریعے چین کو یورپ سے منسلک کرتا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو آگےبڑھانے کیلئے شاہراہ ریشم کیساتھ لاجسٹک مرکز قائم کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ پاکستان ان راستوں میں سے اہم پوائنٹ ہے،

اس لحاظ سے پاکستان، چین کو یورپ سے منسلک کرنے کا انٹر چینج اسٹیشن بن سکتا ہے۔یورپین یونین مشرق وسطی بالخصوص اسلامی ممالک میں اسٹریٹجک پارٹنرز کو خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ پاکستان کے مشرق وسطی اور سابق سویت ریاستوں سےربط کےباعث پاکستان سرمایہ کاری کیلیے پر کشش ملک بنتا جارہا ہے

FOLLOW US