Monday September 23, 2024

فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف میں شامل ہونے سے پہلے مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے لگی تھیں، نوازشریف سےملاقات بھی طے ہو گئی ، لیکن اس ملکی سیاستدان نے سب گڑ بڑ کر دی

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے دور کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پاکستان تحریک انصاف نے این اے 73کےلئے قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کر دیا ہے ۔ فردوس عاشق اعوان کے پیپلز پارٹی سے تحریک انصاف میں شامل ہونے پر تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں نے خاصا شور بھی مچایا تھا لیکن چئیرمین

پی ٹی آئی عمران خان ان دنوں میں اس بات پر ڈٹ گئے تھے کہ الیکشن میںکامیابی کےلئے الیکٹیبلز کا ہونا ضروری ہے۔ لیکن سینئر صحافی حامد میر نے تو ایک ایسا انکشاف کیا ہے کہ خود عمران خان بھی چونک جائیں گے ۔ سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے چند دن پہلے تک مسلم لیگ (ن) میں جانے کی کوشش کر رہی تھیں اور نواز شریف رضامند بھی ہو گئے تھے مگر ایک رہنماءنے کام خراب کر دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ جب فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی میں شریک ہوئیں تو اس سے کچھ دن پہلے تک وہ مسلم لیگ (ن) میں جانے کی کوشش کر رہی تھیں اور مظفر آباد میں ان کی ایک ملاقات کا اہتمام بھی کر دیا گیا تھا۔نواز شریف اس وقت وزیراعظم تھے اور فردوس عاشق اعوان کی ان کیساتھ ملاقات طے ہو چکی تھی لیکن آخری منٹ میں خواجہ آصف کو پتہ چل گیا اور انہوں نے راجہ فاروق حیدر کیساتھ مل کریہ ملاقات منسوخ کروا دی اور وہ اس طرح مسلم لیگ (ن) میں آتے آتے رہ گئی، نواز شریف انہیں لینے کیلئے تیار ہو گئے تھے لیکن خواجہ صاحب نے کام خراب کر دیا

FOLLOW US