Monday September 23, 2024

کپتان کا ایک اور بڑا سیاسی چھکا مسلم لیگ (ن) کے دو سابق ارکان قومی اسمبلی کو اپنے ساتھ ملا لیا، بڑی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن نزدیک آتے ہی سیاسی پنچھیوں کے پرواز بھرنے او ر آشیانے بدلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ سیاسی رہنمائوں کی ایک بڑی تعداد آمدہ الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن اسمبلی سردار اختر اور سردار جاوید اختر نے پی ٹی آئی میں شمولیت

اختیار کر لی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے نون لیگ کے سردار اختر نے پی ٹی آئیمیں شمولیت اختیار کر لی۔ ان کے ہمراہ سابق ایم پی اے سردار جاوید اختر نےبھی تحریکِ انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ دونوں سیاستدانوں نے یہ اہم فیصلہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد کیا۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے حالیہ متنازعہ بیان پر ایک اور ن لیگی رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اشرف نے پارٹی کو خیر باد کہنے کا کیاتھا۔ چوہدری اشرف گجرات سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ چوہدری اشرف پی ٹی آئی چئیرمین عمران خانسے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے چوہدری اشرف گجرات سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ چوہدری اشرف پی ٹی آئی چئیرمین عمران خانسے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے

FOLLOW US