Monday September 23, 2024

چودھری نثار نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ان کے حلقے سے مسلم لیگ (ن) کا کون سا امیدوار مخالفت میں کھڑا ہو گا، بڑی خبر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)اور چودھری نثار کے مابین اختلافات کی خبروں کا سلسلہ گزشتہ ایک سال سے جاری ہے۔ لیکن الیکشن 2018نزدیک آتے ہی اختلافات کے حوالے سے سامنے آنے والی باتوں کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے اور اب معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیرداخلہ نے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروا دیے ہیں۔ اتوار کو عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کے لئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے 3 نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کےحلقہ 59 راولپنڈی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 10 اور 12 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی شیخ اسلم اورشیخ ساجد

نے جمع کرائے اور انہیں پی پی 10 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے 13 جون کوطلب کرلیا گیا ہے۔این اے 59 سے (ن) لیگ کے انجینئر قمرالاسلام نے بھی چوہدری نثار کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،ْاین اے 59 سے تحریک انصاف کے غلام سرور خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم بھی الیکشن میں حصہ لینگے ۔

FOLLOW US