Monday September 23, 2024

“میں الیکشن لڑوں گا یا نہیں” جاوید ہاشمی کا دھماکے دار بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی سیاستدا ن جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پری پول رگنگ سے بچنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انھوںنے کہاہے کہ میں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ میں نے پارٹی میں شامل ہوتے ہی کہہ دیا تھا کہ الیکشن نہیں لڑوں گا ۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے جو بھی ذمہ داری دی گئی اسے نبھاتا رہوں گا ۔ جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو سمجھ جانا چاہیے کہ سیاست میں کوئی بھی شارٹ کٹ نہیں ہوتا ۔ واضح رہے

کہ گزشتہ دنوں میڈیا پرخبریں چلتی رہیں کہ جاوید ہاشمی نے این اے 156میں شاہ محمود قریشی کے خلاف الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا تھا

FOLLOW US