Monday September 23, 2024

یوسف رضا گیلانی کے کتنے بیٹے الیکشن لڑنے میدان میں آگئے،اور کس کس حلقے سے، حیران کن رپورٹ

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اورپاکستان پیپلزپارٹی سینئررہنما سیدیوسف رضاگیلانی کے تین صاحبزادوں نے جمعہ کو ملتان سے قومی وصوبائی حلقوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔سید عبدالقادرگیلانی نے این اے 154،سیدعلی موسیٰ گیلانی نے این اے 157،اورسید علی حیدرگیلانی نے پی پی 211کے لئے کاغذات جمع کروائے ۔

یہ بھی پڑھیں؛ تحریک انصاف کا ایک اور انتہائی تیز رفتار یوٹرن نامزد امیدوار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لے کر سیکرٹر ی الیکشن کمیشن کے بھائی کوٹکٹ دے ڈالا

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسیدناظم حسین شاہ نے بھی پی پی 212کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔یہ تمام امیدوار ریلی کی صورت میں ریٹرننگ افسرکے دفترپہنچے ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے این اے 155 کیلئے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ، صوبائی حلقہ پی پی 214,215 کے لیئے ملک انور علی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، اس موقع پر حلقہ کی یونین کونسلز کے چیئرمین شیخ ندیم اکبر ، اختر عالم قریشی ،اسلم ڈوگر ، قسور بھٹی ، زاہد بشیر قریشی ، اسلم ہمایوں ، رسالت شیروانی کے علاوہ ضلعی صدر مسلم لیگ ن محمد بلال بٹ ،جمشید ترین ، عرفان جوئیہ ، ہاشم رشید ، آفتاب اعوان ودیگر لیگی رہنمااور ورکرز کثیر تعداد میں موجود تھے ،اس موقع پر شیخ طارق رشید نے میڈیا سے بھی گفتگو کی اور کہاکہ ہم نے ہمیشہ حلقے کی حقیقی معنوں میں خدمت کی اور آئندہ بھی مسلم لیگ ن کے مشن کے مطابق ملکی ترقی ، عوام کی خوشحالی اور آئین کی بالا دستی کے لیئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے شیخ طارق رشید کے لیئے دعا بھی کرائی ، جبکہ واپسی پر پی پی اور ن لیگ کے رہنماوں وکارکنان کا ٹکراو بھی ہوا اور تلخ کلامی ، نعرے بازی بھی ہوئی ، ن لیگی کارکنان نے طارق رشید کے حق میں نعرے بازی کی اور انہیں پھلوں کے ہار بھی پہنائے ۔ دریں اثناء تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے این اے 151 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہالیکشن کمیشن نے اس دفعہ الیکشن میں پانچ فیصد خواتین کو جنرل الیکشن میں نمائندگی دینے کو کہا ہے جو نہایت خوش آئند ہے اس اس بنیاد پر وہ الیکشن میں حصہ لینا چاہتی ہیں تاکہ جنوبی پنجاب کی نمائندگی خاتون کے طور پر سامنے آسکیں۔ اگر عمران خان نے ٹکٹ دے دیا تو وہ انشاء اللہ کامیاب ہو کر نہ صرف حلقے کی عوام کیلئے ترقی اور خوشحال کیلئے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گی بلکہ جنوبی پنجاب کی خواتین کی آواز بنیں گی اور خواتین کے مسائل کے متعلق اسمبلی میں بھرپور طریقے سے نمائندگی کریں گی اور ان کے حل کیلئے بھرپور کوشش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس حلقے کے بارے میں جو فیصلہ کریں گے وہ انہیں قبول ہوگا۔

FOLLOW US