Monday September 23, 2024

ریحام خان جب شہبازشریف کا انٹرویو کرنے گئیں تو ڈارئنگ روم میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے آتے ہی اچانک کیا ہوا ، کتاب میں انکشاف

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ریحام خان کی کتاب تاحال منظر عام پر نہیں آئی ہے تاہم اس کے لیک ہونے والے کچھ اقتباسات نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا ہے ۔ اپنی کتاب میںریحام خان بتاتی ہیں ان کی شہباز شریف سے ایک انٹرویو میں ملاقات ہوئی تھی۔ جب انٹرویو کرنے گئی تو ایک ڈرائنگ روم میں ہماری ٹیم کو بیٹھا دیا گیا جہاں اور لوگ بھی

یہ بھی پڑھیں؛ “میں تو عمران خان کی بہنوں کےلئے گاڑیاں بھی بھیجتی تھی اور وہ نخرے کرتی تھیں، پنکی پیرنی نے اب اپنے تیور کیسے رکھے ہوئے ہیں” ریحام خان کا نیا انکشاف

خوش گپیوں میں مصروف تھے۔لیکن جیسے ہی شہباز شریف کمرے میں داخل ہوئے تو جیسے سب کو سانپ سونگھ گیا اور کمرے میں ایک دم سناٹا چھا گیا ٗ ریحام خان کے مطابق شہباز شریف کے اطوار کسی فوجی جرنیل جیسے تھے ٗپورے انٹرویو میں انہوں نے نہایت سنجیدگی اور متانت سے گفتگو کی۔ پورے انٹرویو میں نہ انہوں مسکراہٹیں اچھالیں اور نہ کوئی کنایتاً اشارتاً گفتگو کی۔ جیسا کہ ان کو کئی پاکستانی شخصیات کے ساتھ پروگرام کرتےیا انٹرویو کرتے ہوئے تجربہ ہوا۔ بلکہ انٹرویو کے بعد انہوں نے مجھے پدرانہ انداز میں ڈانٹا کہ انٹرویو کافی سخت تھا۔کیپٹن صفدر کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ میرے پھوپھا مفتی صاحب بڑے سیاسی اثر و رسوخ والے شخص تھے۔ ان کے کیپٹن صفدر اور ان کے چچا تایا کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔ ریحام خان کہتی ہیں ہماری ساری فیملی مسلم لیگی ہے۔ میری پھوپھا کو پیپلز پارٹی نے بہت آفرز کروائیں مگر وہ آخری دم تک مسلم لیگ کے مخلص رہے ٗان کے مطابق آئی جے آئی ان کے گھر بنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں؛ اسی بات کا تو مسلم لیگ (ن) کو ڈر تھا حسن عسکری نے عہدہ سنبھالتے ہی پنجاب کے کتنے افسران کو الیکشن تک صوبے سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا

FOLLOW US