Monday September 23, 2024

“میں تو عمران خان کی بہنوں کےلئے گاڑیاں بھی بھیجتی تھی اور وہ نخرے کرتی تھیں، پنکی پیرنی نے اب اپنے تیور کیسے رکھے ہوئے ہیں” ریحام خان کا نیا انکشاف

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ریحام خان کی کتاب تاحال منظر عام پر نہیں آئی ہے تاہم اس کے لیک ہونے والے کچھ اقتباسات نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا ہے ۔ اپنی کتاب میں انھوںنے پنکی پیرنی کے حوالے سے بھی کچھ انکشافات کیے ہیں۔انہوں نے کہا پنکی پیرنی کے دیور سے ہماری فیملی کے پرانے تعلقات ہیں ٗ پنکی پیرنی کا شوہر نہایت بری

شہرت کا حامل شخص ہے اور اس کے دیور نے مجھے یہ تک بتایا تھا کہ پنکی پیرنی لوگوں کو اکٹھا کر کے عملیات کرواتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان عمران خان سے کہتے تھے کہ زمان پارک والا گھر گرا دو اور نیا بناؤ مجھے علم نہیں اس میں ان کی کیا دلچسپی تھی۔میں نے عمران خان کو منع کیا اور کہا تم قومی ہیرو ہو اور تمھارا یہ گھر اسی حالت میں پریزرو رہنا چاہیےلوگوں کو اس میں دلچسپی ہوگی کہ عمران خان اس گھر میں پیدا ہوا تھا ٗدوسرا تمہاری بہن صرف تمہاری وجہ سے ناراض ہو کر آئی ہوئی ہے وہ کہاں جائیگی وہ بے گھر ہوجائے گی۔ عمران نے میری بات مان لی۔ لیکن جیسے ہی پنکی پیرنی آئی۔ اس نے عمران سے کہا کہ یہ گھر گرا دو۔انہوں نے کہا کہ میں، عمران خان کی بہنوں کو لینے کیلئے گاڑیاں بھیجتی تھیں اور وہ نخرے کرتی تھیں اب حالات اور طرح کے ہیں پنکی پیرنی نے ایک مخصوص احاطے سے آگے کا علاقہ آؤٹ آف بانڈز قرار دے دیا ہے ٗ وہ اپنے ساتھ دو ملازمائیں لائی ہے اس حصے میں سوائے ان کے گھریلو ملازموں کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اسی بات کا تو مسلم لیگ (ن) کو ڈر تھا حسن عسکری نے عہدہ سنبھالتے ہی پنجاب کے کتنے افسران کو الیکشن تک صوبے سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا

FOLLOW US