اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اپنی کئی تقاریر میں اعتراف کر چکے ہیں کہ ایک بار انھیں 8دنوں کےلئے جیل کی ہوا کھانی پڑی ۔ اور یہ مشرف دور میں ہوا تھا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان کا دعویٰ ہے کہ مشرف نے انھیں 2001میں جیل بھیجا تھا ۔ جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ یہ جھوٹا دعویٰ ہے انھوں نے عمران خان کوکبھی بھی جیل میں نہیں بھجوایا ۔ اس بارے میں ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کی یادداشت کمزور ہو گئی ہے ۔ عمرا ن خان کو ججز بحالی تحریک کے دوران 2007میں جیل بھجوایا گیا ۔