Monday September 23, 2024

تحریک انصاف نے جن امیدواروں کو ٹکٹ جا ری کیا وہ کون ہیں سہیل وڑائچ نے ایک ایسا بیان جاری کر دیا کہ مسلم لیگ (ن) کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقوں کےلئے اپنے بیشتر حلقوں کےلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے ۔ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کے حوالے سے صحافی سہیل وڑائچ نے اپنما تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستا ن تحریک انصاف نے جن امیدواروں کا الیکشن لڑنے کےلئے چنائو کیا ہے وہ یا تو خود جیتنے والے ہیں یا پھر ان کا جیتنے والے خاندانوں سے تعلق ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ قومی اسمبلی کیلئے اعلان کردہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو دیکھا جائے تو لاہور میں ایسا کوئی بھی امیدوار نہیں ہے جو اپنا ووٹ بینک رکھتا ہو اس لئے وہ سارے کے

سارے پاکستان تحریک انصاف پر انحصار کریں گے لیکن اگر مجموعی طور پر دیکھیں تو تمام امیدوار تگڑے ہیں اور جیتنے والے ہیں یا پھر ایسے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جو پہلے الیکشن جیتتے رہے ہیں۔

FOLLOW US