اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے ان کو اپنی کتاب کی مندرجات قسطوں میں شائع کرنے کی اجازت دی ہے جس نے جمعہ کو پہلی قسط شائع کی ہے۔انہوں نے کہا 2014 کے دھرنوں میں چند وہ جرنیل بھی شامل تھے جو بظاہر ریٹائرڈ بتائے جاتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کتاب میں جنرل اسد درانی، جنرل عاصم باجوہ
اور جنرل مشرف کا بھی ذکر ہے۔ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جس دن میں عمران خان سے جدا ہوئی مجھے سمجھ آگئی ہے کہ کیوں نواز شریف تین دفعہ وزیراعظم بن گیا اور تم آج تک ایک دفعہ بھی نہیں بن سکے۔ریحام بتاتی ہیں کہ بنی گالہ میں رہتے ہوئے ان کو کبھی سبزی وغیرہ منگوانے کیضرورت محسوس نہیں ہوئی ٗہمیشہ تازہ ہائبرڈ، آرگینک سبزیاں آ جاتی تھیں۔ ایک دن انہوں نے جامنی رنگ کی بند گوبھی دیکھی تو استفسار کیا یہ سب سبزیاں اور سلاد کہاں سے آتے ہیں؟ تو ان کو بتایا گیا کہ مسلم لیگ (ن )کے کیڈ کے سابقہ وزیر طارق فضل چوہدری کے فارم ہاؤس سے آ رہی ہیں ٗیہ بات سن کر میں بہت حیران ہوئی