Monday September 23, 2024

“پنجاب کا وزیر اعلیٰ بننا صرف میرا حق ہے” تحریک انصاف میں حکومت بنانے سے پہلے ہی بڑے عہدے پر کھینچا تانی شروع ہو گئی ، اہم رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمرا ن نے قومی اسمبلی کے امیداروں اوران کے حلقوں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ ایک طرف تو پارٹی قیادت اپنی بڑی ذمہ داری سے بری الذمہ ہو گئی ہے وہیں پر پارٹی کےلئے کئی تنازعات نے بھی جنم لے لیا ہے ۔ جہاں ایک جانب پارٹی کے کئی اہم رہنما امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں وہیں

پر تحریک انصاف کے اقتدار میںآنے کی صورت میں اہم حکومتی عہدوں کی بھی کھینچا تانی شروع ہو گئی ہے۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقہ انتخاب میںنمائندہ شخصیات اور حلقہ کی بااثر برادریوں کی یہ پیغام دینا شروع کر دیا ہے کہ تحریک انصاف کی کامیابی کی صورت میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ انہیں ہی دی جائے گی۔ دوسری جانب آج پنجا ب میں پارٹی ٹکٹس تقسیم کرنے کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جہاں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے غور و فکر کیا گیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف کے دو بڑے رہنماؤں میں وزارت اعلیٰ کے لیے جنگ چھڑ گئی ہے۔شاہ محمود قریشی لاہور سے صوبائی نشست پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند جبکہ لاہور میں عمران خان کے حلقے سے صوبائی نشست کے امید وار علیم خان ہیں،پارلیمانی بورڈ نے شاہ محمود قریشی کو ملتان سے الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا ہے اب شاہ محمود قریشی نے میں پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ بنوں گا کہہ کر انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ میں بنوں گا، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اس دعوے کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنالیا ہے۔اپنے حلقہ میں مہم چلاتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےاس کی منظوری بھی دے دی ہے

FOLLOW US