Monday September 23, 2024

علی محمد خان ، فردوس عاشق اعوان، شہریار خان آفریدی بھی آئوٹ ہو گئے، تحریک انصاف نے ان کے ناموںکو شامل کیوں نہیں کیا، حیران کن رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ لیکن حیران کن طور پر کئی نمایاں اور پارٹی کےلئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے والے اہم رہنمائوں کو ٹکٹ نہیں دیے گئے ۔ ، تحریک انصاف میں شامل ہونے والی فردوس عاشق اعوان کا نام بھی اس فہرست میں شامل نہیں ہے ، اسی طرح کے پی کے سے دو مشہور رہنما علی محمد خان اور شہر یار خان کا نام بھی فہرست میں شامل نہیں جبکہ

تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی بھی ٹکٹ سے محروم رہ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اگر مجھے ٹکٹ نہیں دیا تو کوئی بات نہیں میں پھر بھی پارٹی کے ساتھ رہوں گا ، پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھا آئندہ بھی کھڑا رہوں گا۔پاکستان تحریک انصاف نے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے اس فہرست کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، عمران خان کراچی، لاہور، اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سے انتخابات لڑیں گے۔

FOLLOW US