Monday September 23, 2024

تحریک انصاف کے سب سے تگڑے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت کو ٹکٹ ملا یا نہیں، بہت بڑی خبر آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف عامر لیاقت کے ٹکٹ کے حوالے سے بھی فیصلہ کن خبر آگئی ہے ۔ عمران خان نے کراچی کے قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں کے بھی ٹکٹوںکا اعلان کر دیا ہے ۔ ان ناموں میں تحریک انصاف کے مشہور رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت بھی شامل ہیں ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245سے الیکشن لڑیں گے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل عامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فردوس شمیم نے انھیں گھر آٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ہے اور جو زبان

استعمال کی ہے وہ میں عمران خان کی عزت کی خاطر بیان نہیں کر سکتا ۔ اس کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عامر لیاقت سے رابطہ کر کے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

FOLLOW US