Monday September 23, 2024

مہنگی مہنگی گاڑیاں رکھنے کا شوق پالنے والے اب اپنی خیر منالیں، ایف بی آر نے کیا اقدام اٹھالیا، بڑی خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گزشتہ تین سالوں کے دوران مہنگی گاڑیاں خریدنے والے لاہوریوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی،معروف کار ساز کمپنیوں سے ریکارڈ حاصل کر کے گاڑیاں خریدنے والوں کو نوٹس بھجوانا شروع کر دیئے گئے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مہنگی گاڑیاں خریدنے والوں کی شامت آگئی، ایف بی آر نے گزشتہ 3سال کے دوران گاڑیاں خریدنے والے لاہوریوں کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایف بی آرنے معروف کارساز کمپنی سےسال 2015تا2017میں گیارہ ہزار گاڑیاں بک کرانے والے شہریوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق مہنگی گاڑیاں

خریدنے والے ساڑھے پانچ سو شہری ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں جبکہ ہزاروں شہریوں نے اپنی گاڑیاں اثاثہ جات میں ظاہر نہیں کی ہیں۔کارپوریٹ آر ٹی او، آرٹی اوٹو اور لارج ٹیکس پیئر یونٹ نے گاڑیاں خریدنے والوں کو نوٹس بھجوانا شروع کر دیئے ہیں۔ ایف بی آر نے مزید موٹر مینوفیکچرر کمپنیوں سے بھی گزشتہ تین سال کے دوران گاڑیاں بک کرانے والوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی۔

FOLLOW US