اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی مکمل فہرست جاری ہو گئی ۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت میں نے خود کی اور میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ انتہائی مشکل کام تھا ۔ اور اس
کےلئے سرو ے بھی کیے گئے ۔ عام لوگوں کی رائے بھی لی گئی ۔ تب جاکر ساڑھے چار ہزار امیدواروں میں سے 500کے نام فائنل ہوئے ۔ اب میری ووٹروں سے درخواست ہے کہ نیا پاکستان بنانے کے اس سفر میںہمارا ساتھ دیں ۔