Monday September 23, 2024

“میاں صاحب! یاد کریں ، بے نظیر ایک شہر سے دوسرے شہر جاتی تھیں، اپنے گناہوں پر معافی مانگیں، سپریم کورٹ دبائو میں آگئی ہے”‘ پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کا حیران کن بیان جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی جمع کروانے کا فیصلہ میڈیا کے دباؤ پر دیا ،یہ فیصلہ ضروری نہیں تھا کہ کیونکہ جب امیدوار کاغدات نامزدگی میں 62اور 63کاپابند ہونے کا اقرار کرتا ہے تو اس میں سب کچھ آجاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ ضروری نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کاغذات نامزدگی میںایک بند ہ 62اور 63کا پابندہونے کا اقرار کرتا ہے تو اس میں سب کچھ آجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عدالت نے میڈیا کے دبا میں دیا ہے اور عمل در آمد ہوجائے گا لیکن

اگر کاغذات نامزدگی بیان حلفی کے بغیر بھی جمع ہو جاتے تو کوئی قیامت نہیں آجانی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے خلاف ہونیوالے کیسز کوبھی دھاندلی کہتے ہیں اور اگر یہ دھاندلی ہے تو وہ اپنے پچھلے گناہوں پر معافی مانگ لیں۔ نواز شریف کے اپنے ہاتھ سے بنائے گئے قوانین کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو آج ایک شہر میں اور کل دوسرے شہر میں پیشیاں بھگت رہی ہوتی تھیں۔

FOLLOW US