Monday September 23, 2024

ریحام خان اور حمزہ شہباز کی خفیہ ملاقات کا انکشاف کتاب کو کس لیگی رہنما نے لندن کی بجائے امریکہ سے چھپوایا فی الحال کتاب کے کون سے مندرجات کو منظر عا م پر لایا جائے گا ، اہم رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ریحام خان کی کتاب کو منظر عام پر لائے جانے سے پہلے انھیں قانونی کارروائی سے دھمکا رہی ہے اور ان تمام عوامل کو بروئے کار لانے کی کوشش کر رہی ہے جن کے تحت یہ کتاب الیکشن 2018پر اثر انداز نہ ہونے پائے لیکن ایک موقر قومی روزنامے کی رپورٹ سے ایسا لگتا ہے کہ ریحام خان نے

بھی ان ساری باتوں کو پہلے سے مد نظر رکھا تھا اور اب تو مسلم لیگ (ن) پر ریحام خان کی کتاب کی پشت پناہی کا باضابطہ طور پر الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے۔ ، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی کروا لیا گیا ہے اور اسے کب منظر عام پر لایا جائے گا اس سلسلے میں حمزہ شہباز اور ریحام خان کی لندن اور دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں حتمی تاریخ طے کی گئی۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق کتاب چھپائی کے تمام مراحل سے گزرنے کے بعد چند ماہ قبل ہی مکمل کر لی گئی تھی اور اردو ترجمہ بھی کرا لیا گیا ہے، کتاب کے شائع کرنے کے حوالے سے تمام تر انتظامات مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر نے امریکہ میں اپنے ایک دوست کے ذریعے مکمل کیے اور اس کتاب کو شائع کرنے کے حوالے سے ٹائمنگ حمزہ شہباز اور ریحام خان کے درمیان لندن میں ایک خفیہ ملاقات میں طے کی گئی جسے ابھی تک خفیہ ہی رکھا جا رہا ہے اور شائع کرنے سے پہلے جان بوجھ کر اس کے کچھ مندرجات کو آؤٹ کرکے کتاب کو مشہور کیا جا رہا ہے، رپورٹ کے مطابق کتاب کے حوالے سے ن لیگ کی اہم شخصیت اور ریحام خان کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے لندن اور دبئی میں بھی ملاقات کا انکشاف ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق کتاب کی لانچ سے پہلے مشہوری کے لیے لندن میں بھی مسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل پوری طرح سرگرم ہے۔

FOLLOW US