Monday September 23, 2024

عمران اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو طلاق دینے کےلئے بلیک بیری کے ذریعے برطانوی ماہرین قانون سے بھی رابطے میں رہے ، ریحام خان کے پاس موجود اس بلیک بیری میں اور کیا کیا کچھ ہے، کپتان کےلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان کی چھپنے والی کتاب کے بارے میں تحریک انصاف کو جو سنگین خدشات لاحق ہیں ان میں سے ایک وہ مواد ہے جو اس بلیک بیری موبائل فون میں موجود ہے جسے ریحام خان لندن لے جاتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئی تھیں۔ اور اب خود ریحام خان نے بھی اپنے پاس اس بلیک بیری کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے

مطابق ریحام کی طلاق کے بعد سے موبائل ڈیوائس کے حوالے سے باتیں زیرگردش تھیں لیکن اب ریحام خان نے اس بلیک بیری کے متعلق اعتراف کر لیا ہے، ریحام خان کا کہنا ہے بلیک بیری اس کتاب کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ ریحام خان موبائل فون ڈیوائس طلاق سےایک دن قبل لندن آتے ہوئے اپنے ساتھ لے آئی تھیں جویہاں انہوں نے اپنی کسی دوست یا انشورنس کمپنی کے پاس رکھا ہے تاہم وہ ڈیوائس برطانیہ میں ہی اس وقت موجود ہے۔ ریحام خان نے عمران خان کا بلیک بیری اپنی دوست یا پھر انشورنس کمپنی کے پاس رکھا ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان جب اپنی طلاق سے ایک دن پہلے بنی گالا سے لندن آئیں تھیں تو وہ اپنے ساتھ عمران خان کا بلیک بیری بھی لے آئی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہیکہ ریحام خان طلاق کے بعد ایک بلیک بیری ڈیوائس اپنے ساتھ لے آئی تھیں جو انہوں نے اپنی کسی دوست کے پاس یا انشورنس کمپنی کے پاس رکھی ہوئی ہے۔ ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ وہ بلیک بیری ڈیوائس اس وقت بر طانیہ میں موجود ہے اور ریحام خان کی کتاب کا جو مسودہ لیک ہوا ہے اس میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے۔معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے ریحام خان کو طلاق دینے سے دو ماہ پہلے برطانیہ کے کچھ ماہر قانون سے

رابطہ کیا تھا اور ان سے پوچھا تھا کہ اگر وہ ریحام خان کو طلاق دیتے ہیں تو اس کے برطانیہ میں کون سے قانونی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ریحام خان کو یہ بات پتہ چلی کہ عمران خان طلاق کے حوالے سے قانونی ماہرین کے ساتھ رابطے میں ہیں تو ریحام خان کو اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا کہ ان کی شادی مشکلات کا شکار ہے اور کچھ بھی ہو سکتا۔اس لیے وہ عمران خان کی ڈیوائس اپنے ساتھ لندن لے آئی تھیں۔ اس بلیک بیری میں اور کئی ای میلز بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ ریحام خان بھ

ی اس بات کا ذکر کر چکی ہیں کہ ان کی کتاب میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف خوفزدہ ہےدریں اثناء تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان اسلامی ووٹ بینک کواقتدار میں آنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں‘عمران خان کے نظریات اب تک غیرواضح ہیں‘پاکستان ایٹمی ملک ہے اورایسے شخص کے ہاتھوں میں اقتدار دیناانتہائی خطرناک ہے‘عمران خان براہ راست اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں۔ بھارتی میکدیا کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں عمران خان پر ایک اور گھناونا الزام عائد کر دیا۔ریحام خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے

کہا کہ عمران خان اسلامی ووٹ بینک کواقتدار میں آنے کیلیے استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان ایٹمی ملک ہے اورایسے شخص کے ہاتھوں میں اقتدار دینا انتہائی خطرناک ہے۔میں اس مرتبہ تحریک انصاف کوووٹ نہیں دوں گی۔اپنی کتاب میں درج مبینہ جنسی الزامات کے حوالے سےبات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نییہ بات کی کہ کیسے جنسی دباؤکو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔میں نے کتاب میں جنسی ہراسگی کی بات کی ہے۔جنسی ہراسگی کے کئی کیسوں کا براہ راست تحریک انصاف سے تعلق ہے۔ عمران خان براہ راست اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ کمزورسیاستدان رہے ہیں اسلئے فوج کو سامنے آنا پڑتا ہے۔یقین ہے سیاستدان مضبوط ہوں توبھارت سے متعلق پالیسی میں فوج ان سے رہنمائی لے گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ جب کوئی دوسروں سے مختلف ہونے کا دعویٰ کریتو اْس سے زیادہ توقعات ہوتی ہیں۔عمران خان کے نظریات اب تک غیرواضح ہیں،حالیہ یو ٹرن سے بھی یہ واضح ہے۔

FOLLOW US