Tuesday September 24, 2024

ـمسلم لیگ (ن) کا چودھری نثار کو اب تک کا سب سے بڑا سیاسی جھٹکا حلقہ این اے 63کا ٹکٹ چودھری نثار کی بجائے کس کو دے دیا گیا ، نجی ٹی وی نے خبر بریک کر ڈالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)نے بڑی سیاسی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے حلقے میں ٹکٹ ان کی بجائے ایک اور مسلم لیگی رہنما اور ضلعی صدر کو دے دیا ہے ۔سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے حلقے این اے 63میں ٹکٹ مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کے صدر سردار ممتاز کو دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کیپیٹل

ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے حلقہ این اے 63کا ٹکٹ چودھری نثار کی بجائے ضلعی صدر سردار ممتاز کو دے دیاہے ۔ اس بارے میں چینل کے نمائندے ملک عثمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سردار ممتاز نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں اور انھوںنے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انھیں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے انٹرویو کےلئے کال موصول ہو ئی ہے۔

FOLLOW US