Tuesday September 24, 2024

نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی پر کھربوں روپے کی ایک اور کرپشن کا الزام نیب نے کڑی تحقیقات کےلئے کمر کس لی، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزراء اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف کرپشن الزامات پرانکوائری کی منظوری دیدی ہے،ملزمان پراختیارات کا ناجائزاستعمال اور قواعد کے برخلاف ٹھیکے دینے کا الزام ہے،ملزمان پر ایل این جی ٹرمینل کا 15سال کیلئے ٹھیکہ دینے کا الزام ہے جبکہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید

اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے ، بد عنوانی ایک کینسر ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا انتہائی ضروری ہے،نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمے کو نہ صرف اپنی قومی زمہ داری سمجھتے ہیں بلکہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کے لیے بھر پور کاوشیں کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب تمام متعلقہ افراد سے قانو ن کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا تاکہ قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیراعظم نواز شریف،سابق وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قواعد کے بر خلاف من پسند کمپنی کوایل این جی ٹرمینل کا 15سال کیلئے ٹھیکہ دینے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پراربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیر اعلی سندھ ،سابق سیکرٹری، کلچر ٹورزم اینڈ اینٹیک ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے افسران/اہلکاران اوردیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔

FOLLOW US