Tuesday September 24, 2024

نوازشریف نے 23مارچ کو کون سی قسمت آزمائی کی، آئی جے آئی کی میٹنگ میں کس کو پیسے ملتے تھے، ایل این جی کیس میں کتنے سو ارب کا غبن ہے، شیخ رشید کے انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کا جیل سے الیکشن لڑنے کا پروگرام ہے۔ نوا زشریف نے 23 مارچ کو این آر او کی کوشش کی لیکن بری طرح ناکام ہوئی ۔ آئی جے آئی میٹنگ میں پیسے تقسیم ہوتے تھے۔ ایل این جی کیس میں 200 ارب روپے کے غبن کا کیس ہے۔ شہباز شریف ایل این جی اور حدیبہ

پیپر کیس میں ملوث ہیں۔ میرے خلاف سپریم کا جو بھی فیصلہ آئے گا من وعن قبول کروں گا۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدا حمد نے کہا ہے کہ عمران خان اور میں مل کر حکومت بنائیں گے۔ نواز شریف جیل سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ 23 مارچ کو این آ ر او کی کوشش کی گئی جو بری طرح ناکام ہوئی۔ حمیدگل وردی میں آئی جے آئی کی میٹنگ میں بیٹھے تھے اور آئی جے اائی میٹنگ میں الیکشن کیلئے پیسے تقسیم ہوتے تھے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت راولپنڈی کی صورتحال انتہائی خراب ہے شہریوں کے لئے پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں پانچ پانچ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے لوگ اذیت کی زندگی گزار رہے ہیں کسی کو پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن 15 سے 20 روز کے لئے ملتوی ہو جائیں توحمایت کروں گا۔ الیکشن کچھ وقت کے لئے ملوی ہو گئے تو قیامت نہیں آ جائے گی۔ کاغذات نامزدگی معاملے پر سینیٹ الیکشن کے دوران ہائیکورٹ گیا ملک میں 5 سال کے دوران اہم سیاسی تبدیلیاںآئیں انہوں نے مزیدکہا ہے کہ ایل این جی کیس پر میں نے بہت محنت کی ہے۔ شاہد خاقان عباسی جہاں چاہیں مجھ سے مناظرہ کر لیں۔ ایل این جی میں 200 ارب روپے کی غبن کا کیس ہے شہبازشریف ایل این جی اور حدیبہ پیپر کیس میں ملوث ہیں عمران الحق اور دیگر سے تفتیش کی جائے تو حقیقت سامنے آ جائے گی۔ شیخ رشید کامزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کا احتساب نہ کیا تو زمہ دار خود عوام ہوں گے حکمرانوں کے بچے روز بروز ترقی کر رہے ہیں جبکہ ہمارے بچوں کو نائب قاصد کی نوکری نہیں ملتی انشا اللہ آنے والے انتخابات میں بھاری تعداد میں الیکشن جیتیں گے۔این اے 60,62 سے الیکشن لڑوں گا۔ 10 مذہبی جماعتوں نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کر ائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ میری نااہلی سے متعلق کیس سپریم کور ٹ میں ہے عدالت کا جو فیصلہ آئے گا اسے من و عن قبول کروں گا۔ میری ساری چیزیں کلےئر ہے نہ میری کوئی جائیداد ہے نہ منی ٹریل جو کچھ ہے میرے حلقے کے عوام کو پتہ ہے۔

FOLLOW US