Tuesday September 24, 2024

پوری تحریک انصاف ریحام خان کی کتاب سے ڈرتی رہی لیکن لندن میں بیٹھے ہوئے زلفی بخاری نے تو ایسا کام کر ڈالا کہ کپتان کی سابقہ اہلیہ کے غبارے سے ساری ہوا ہی نکل گئی، بڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان کی عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف کتاب منظر عام پر آنےسے پہلے ہی دونوں جانب سے اعلان جنگ کیا جا چکا ہے اور تحریک انصاف کے کئی رہنمائوں نے ریحام خان کے خلاف سخت بیان باز ی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ سینئر ملکی صحافی عارف نظامی نے بھی انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ذولفی بخاری نے اس سلسلے میں ایک برطانوی لا فرم سے بھی رابطہ کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہناتھا کہ کتاب کے منظر عام پر آنے کی صورت میں

“ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہونے کے قابل نہیں ہے، ان کوبھاری ہرجانہ بھی ہو سکتا ہےـ” ریحام خان کو لندن سے ہی بری خبر سننے کو مل گئی، تحریک انصاف کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری ریحام خان پر کوئی 70سے 75لاکھ روپے کا ہرجانہ کرنے کا دعویٰ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے بھی کہا ہے کہ برطانیہ میں کوئی بھی پبلشر اس قسم کی کتاب کو نہیں چھاپے گا۔ لیکن اگر ایسا ہوا تو وہ قانونی کارروائی کریں گی کیونکہ یہ ذاتیات میں سنگین مداخلت کا معاملہ ہے۔

FOLLOW US