Tuesday September 24, 2024

لاہور سے لاپتہ ہونے والی سماجی کارکن گل بخاری کے بارے میں بڑی خبر آگئی انھیں کون ساتھ اٹھا کر لے گیاتھا، میڈیا کے نمائندوں کو کیا تفصیلات دی گئیں، بڑی خبر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور سے منگل کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی سماجی کارکن اور تجزیہ کار گل بخاری گھر واپس پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی چینل سے وابستہ سیاسی تجزیہ کار اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی خاتون گل بخاری منگل کے روز ٹاک شو سے واپسی پر اپنے ڈرائیور کے ہمراہ گھر جا رہی

تھیں کہ سرور روڈ پر شیر پا برج کے نزدیک چند گاڑیوں میں سوار افراد نے انہیں گاڑی سے نیچے اتار لیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔52سالہ گل بخاری کے اغوا کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔دوسری جانب مغویہ کے ورثا اور معروف وکیل اور سماجی کارکن حنا جیلانی مقدمہ درج کروانے تھانہ سرور روڈ پہنچے۔تاہم تمام ٹی وی چینلز پر گل بخاری کے اغوا کی خبریں نشر ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی وہ اپنے گھر واپس پہنچ گئیں لیکن انہوں نے کسی بھی میڈیا نمائندے سے بات کرنے سے گریز کیا۔گل بخاری کی واپسی کے بارے میں پولیس کے اعلی حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی سماجی کارکن گل بخاری کے لاپتہ ہونے کی خبر کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے کہ معاملہ فہمی سے کام لیا جائے گا اور گل بخاری صحیح سلامت واپس آجائیں گی۔ان کا مزید کہنا کہ گل بخاری کے ساتھ ہونے والا معاملہ ناقابل قبول ہے۔دوسری جانب صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم ‘کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس(سی جے پی) ایشیاء نے بھی گل بخاری کے اغوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کو ان کی بحفاظت واپسی کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے چاہئیں۔

FOLLOW US