Tuesday September 24, 2024

“ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہونے کے قابل نہیں ہے، ان کوبھاری ہرجانہ بھی ہو سکتا ہےـ” ریحام خان کو لندن سے ہی بری خبر سننے کو مل گئی، تحریک انصاف کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے کتاب پر ریحام خان کو سخت جوابات دینےکا سلسلہ جاری رکھا ہواہے ۔ کپتا ن کے سبھی خیر خواہ اس کتاب کے خلاف متحد ہیں۔ اور تو اور اس نازک گھڑی میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان بھی میدان میں کود پڑی ہیں ۔ انھوں نے کتاب پر ٹوئٹرپر اپنا رد عمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہونے کے قابل نہیں ہے اور یقین ہے کہ ایسی کتاب

برطانیہ میں شائع نہیں ہو سکتی اگر ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہوئی تو اپنے 16 سال کے بیٹے کے توسط سے ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گی اور نجی زندگی میں دخل اندازی کا مقدمہ درج کراؤں گی۔

FOLLOW US