Tuesday September 24, 2024

عمران خان نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے قومی اسمبلی کے کون سے حلقے سے الیکشن لڑنے والے ہیں، بڑی خبرآگئی

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 35 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ، پی ٹی آئی راہنماؤں نعیم الحق اور علی آمین گنڈہ پور کی خصوصی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف بنوں کے صدر اور عمران خان الیکشن کیمپئن بنوں کے انچارج مطیع اللہ خان نے تحصیل کونسل میں اپوزیشن لیڈر تحصیل کونسلر ملک خالد خان اور سابق ضلعی جنرل سیکرٹری آصف الرحمن کے ہمراہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بنوں کے دفتر سےپارٹی کے چیئرمین عمران خان کیلئے این اے 35 سے انتخاب لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلی ہیں ۔اُنہوں نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی بنی گالہ اسلام آباد پہنچائے جائے گے، جہاں سے

دستخط کرانے کے بعد آج جمعرات کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مقررہ ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کی جائے گی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ختمی فیصلہ کے بعد اُن کا براہ راست مقابلہ سابق وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی سے ہوگا ۔

FOLLOW US