Tuesday September 24, 2024

چین 2018کے پاکستانی انتخابات میں کون سی سیاسی جماعت کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتا ہے بڑی خبرآگئی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں الیکشن 2018کی گہماگہمی اور آمدہ حکومت کا تجسس پڑوسی ممالک میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ دوست ہمسایہ ملک چین نے بھی اس ضمن میں اہم بیان جاری کردیا ہے ۔ چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل کے نتیجے میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حکومت قائم ہو پاک چین تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ پاک چین تعلقات ان چیزوں سے بہت بلند اور گہرے ہیں۔ترجمان چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل ہموار طریقے سے سرانجام پائے گا اور پاکستان اس بڑے سیاسی عمل کوبا آسانی مکمل

کر لے گا، انتخابی عمل اور نتائج سے سدا بہار پاک چین سٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چھن اینگ نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات پر کہا کہ چین کو امید ہے کہ پاکستان سلجھا ہوا ملک ہے اور یہ اپنے سیاسی و انتخابی عمل کو بہتر طریقے اور آسانی سے پورا کر لے گا

FOLLOW US