Tuesday September 24, 2024

پاکستانی سیاست میں جنسی تعلقات عام ہیں، عمران خان کبھی ایک کام کرتے ہیں کبھی دوسرا ریحام خان کا بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نیا الزام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان ووٹ حاصل کرنے کےلئے کبھی لبرل بن جاتے ہیں تو کبھی اسلام پسند ۔ ریحام خان نے بھارتی چینل سی این این نیوز18 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زبردستی جنسی تعلقات کے رجحان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ریحام خان نے

“مجھے گورنر پنجاب کا فون آیا تھا ، قاتلانہ حملے کرنے والے سے صلح کر لو” چاقو کے 23وارسہنے والی خدیجہ صدیقی نے چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا

کہا کہ سیاسی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے جنس کا استعمال کیا جاتا ہے، انہوں نے عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اقربا پروری اور جنسی ہراسگی کے معاملات میں بھی براہ راست ملوث ہیں۔ بھارتی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے پاکستان کے لوگوں کو مایوس کیا ہے، عمران خان لوگوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترے، اس موقع پر ریحام خان نے کہا کہ میں دوبارہ عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گی۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی لبرل بن جاتے ہیں اور کبھی اسلامسٹ۔ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کسی بھی طریقے سے ووٹ حاصل کرکے وزیراعظم کی کرسی حاصل کی جائے۔

عمران خان کس خطرناک چیز کے استعمال کی وجہ سے سوچ سمجھ کی صلاحیت کھو بیٹھے ، ریحا م خان کو ن ساریکارڈ توڑنے والی ہیں، رانا ثنااللہ کا دھماکے دار بیان

FOLLOW US