Tuesday September 24, 2024

نوازشریف کی مشکلات میں اضافہ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھتی ہوئی ہی دکھائی دیتی ہیں۔سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو کل طلب کر لیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے 31 فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے عابدہ حسین، الطاف حسن قریشی، متحدہ بانی، جاوید ہاشمی، جام معشوق، اجمل خان، آفاق احمد، خورشید شاہ، غلام مصطفی کھر اور سراج الحق کوبھی نوٹسز جاری کرکے طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ

اصغر خان کیس کی سماعت 3 رکنی بینچ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بدھ کو کرے گا۔ واضح رہے کہ اصغر خان کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی اور سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل مرزا اسلم بیگ کے بیانات پہلے سے ہی ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔

FOLLOW US