Wednesday January 22, 2025

کل سے پٹرول کی قیمت بڑھ کر کتنی ہونے والی ہے جان کر آپ بھی کہیں گے ، حکومت نے تو جاتے جاتے غریبو ں کی کمر ہی توڑ ڈالی

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے جاتے جاتے عوام کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے اتنا بڑا اضافہ کہ وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 80 پیسے تک اضافے متوقع ہے۔ اوگرا قیمتوں میںاضافے کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر

اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 86 پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 25 پیسے بڑھنے کا امکان ہے۔ اور مٹی کا تیل 5 روپے 61 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

FOLLOW US