Wednesday January 22, 2025

بھارت روس سے 40ہزار کروڑ لاگت کا کونسا ہتھیار خریدنے کےلئے پر تولنے لگا ہتھیار کا پاکستان کے خلاف استعمال کیے جانے کے منصوبے کا انکشاف امریکہ نے بھی بھارت کو کھلے عام دھمکی دے ڈالی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا روس سے چالیس ہزار کروڑ کی لاگت سے جدید ترین ہتھیار خریدنے کافیصلہ،بھارت یہ ہتھیارپاکستان کے خلاف استعمال کرے گا،امریکہ کا انتباہ،بھارت کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق بھارت روس سے جدید ایس فور ہنڈریڈ میزائل خریدے گا دونوں ملکوں نے خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے چیئرمین ولیم تھورن بی نے بھارتی ٹی وی کو دیئے گئےانٹرویو

میں کہا ہے کہروس سے میزائل خریدنے پر بھارت کو جدید مسلح ڈرونز کی فروخت روکی جاسکتی ہے۔نئی دہلی یہ ڈرونز پاکستان کے خلاف استعمال کرسکتاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت چالیس ہزار کروڑ کی لاگت سے جدید ایس فور ہنڈریڈ میزائل روس سے خریدے گا۔دونوں ملکوں نے خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے۔ماسکو یہ میزائل جلد نئی دہلی کے حوالے کریگا، روس سے میزائل خریدنے پر بھارت اور امریکا کا ٹیکنالاجیکل تعاون متاثر ہوسکتاہے

FOLLOW US