اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات نے بھارت سے سبزیاں اور پھل درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی۔ بین الاقوامی خبررساں کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھارت کی ریاست کیرالا سے درآمد ہونے والے پھل اور سبزیاں میں وائرس شامل ہونے کی وجہ سے امارات درآمد پر پابندی عائدکردی۔امارات کی حکومت نے ابودبئی اور دیگر فوڈ کنٹرول
اداروں کو ہدایت جاری کی ہیں کہکیرالا (بھارت) سے تازہ سبزیاں اور پھل درآمد نہ کیا جائے۔بھارت میں پیدا ہونے والی سبزیوں اور پھلوں میں موجود وائرس کی وجہ اب تک 13افراد جابحق ہوچکے ہیں اماراتی فوڈ اتھارٹی نے دعو ی کیا ہے کہ بھارت سے درآمد کیا جانے والے آم ، کجھور اور کیلے جراثیم زدہ ہیں۔ کیرالا کی ریاست اس جراثیم کو کھوج نہیں لگا سکی۔ کیرالا میں 116 متاثرہ افراد کی جانچ کی گئی۔ جن میں سے 15افراد اس جراثیم سے متاثر تھے جن میں 13افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم بھارتی حکومت اس سے متعلق کوئی ویکسین دریافت نہیں کرسکی۔ اماراتی حکومت نے کیرالا سے متحدہ عرب امارات آنے والے بھارتیوں پر سخت میڈیکل رپورٹ کی پابندی عائد کردی ہے۔واضع رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے 4 بھارتی اداروں سے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ سعودی عرب کو گوشت (frozen meat) سپلائی کرنے والے ملکوں میں بھارت بھی شامل ہے جہاں سے بڑے پیمانے میں گوشت سعودی عرب برآمد کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں فوڈ اتھارٹی نے سخت قوانین وضع کر رکھے ہیں جس کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔