Tuesday November 11, 2025

نوازشریف اپنے خلاف فیصلہ آنے سے پہلے اس خطرناک موضوع کو بھی ہوا دینے والے ہیں سینئر ملکی سیاستدان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانیوں کی تشویش کی انتہانہ رہے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ میاں نوازشریف کے معاملے میںپاک فوج کئی معاملات میں سرینڈر کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شیخ رشید کاکہناتھا کہ رائٹر کو اجمل قصاب کے گھر کا پتہ کسی اور نے نہیں بلکہ نوازشریف نے دیا۔میں اس کا ثبوت بھی دے سکتا ہوں۔ نواز شریف مقدمہ کے فیصلے سے قبل کارگل پر بھی بات کرے گا۔

اور فوج کو نقصان پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اس ملک میں اکثریت حادثاتی لیڈرو ں کی ہے کوئی شادی یا نکاح کر کے لیڈر بن گیا۔ کوئی پیسے کے زور پر لیڈر بنا اور کوئی جیل جا کر لیڈر بن گیا لیڈر کی سوچ رکھنے والوں کے پاس یا تو پیسہ نہیں تھا یا انہیں چلنے نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات ایسے ہیں کہ فوج بہت سے معاملات میں سرینڈر کر رہی ہے۔ اس ملک میں میڈیا کو خریدا جا سکتا ہے سیاست او رووٹ کو خریدا جا سکتا ہے