Tuesday November 11, 2025

نوجوان پاکستانی بائولر محمد عباس نے ایسا شاندار ریکارڈ اپنے نام کر ڈالا جو پہلے کسی بھی پاکستانی فاسٹ بائولر کے حصے میں نہیں آیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دے کر اپنے شائقین کرکٹ کو عید سے قبل ہی عید جیسی خوشی دے ڈالی ہے۔ یوں تو یہ میچ کئی پہلوئوں سے اہمیت کا حامل ہے لیکن اس میچ میں پیش آئے چند واقعات تاریخ کے جلی حروف میں لکھنے جانے والے ہیں۔ پاکستان کے میڈیم پیس بولر محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میچ میں کل 64 رنز دے کر آٹھ کھاڑیوں کو آؤٹ کیا جو کہ لارڈز میں کسی بھی پاکستانی تیز بولر کا سب سے بہتر ریکارڈ ہے۔انگلینڈ کی کرکٹ کی تاریخ میں یہ صرف دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ انگلینڈ نے مئی میں شروع اور

ختم ہونے والے ٹیسٹ میچ میں شکست کھائی ہو۔ اس سے پہلے 1921 میں آسٹریلیا نے مئی میں ہونے والے ٹینٹ برج کے میچ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔سرفراز احمد انگلینڈ کو لارڈز میں شکست دینے والے پانچویں پاکستانی کپتان بن گئے ہیں