Wednesday October 23, 2024

اہم ترین ایشیائیملک کی ایٹمی تجربہ گاہ تباہ ہو گئی

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ 70سال کی طویل کشیدگی اور گزشتہ کچھ عرصے سے تنائو کی صورتحال اپنے نقطہ عروج پر پہنچنے کے بعد شمالی کوریا نے خطے میں قیام امن کےلئے کوششوں کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے جوہری ہتھیار تیار کرنے والی اپنی تجربہ گاہ کو تباہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل شمالی و جنوبی کوریا کے سربراہان کے درمیان تاریخی ملاقات سے قبل شمالی

کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی جوہری تجربہ گاہ کو تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی جنوبی کوریا کے سربراہ سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان 12 جون کو سنگاپور میں تاریخی ملاقات طے ہے لیکن اس کے باوجود دونوں جانب سے جارحانہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ سفارت کاری کا طریقہ ناکام ہوا تو پھر ایٹمی جنگ ہوگی۔

FOLLOW US