Wednesday October 23, 2024

ـــ بہاولنگر میں ایک شادی شدہ آدمی اپنے پڑوس میں رہنے والی ایک لڑکی کو پسند کرتاتھا، لیکن رشتہ مانگنے پر اسے انکار کر دیا گیا ، جس پر اس نےاپنی ہی بیٹی کے ساتھ ایسا کام کر ڈالا کہ انسانیت لرز اٹھی

بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں رشتے سے انکار پر لڑکی کے اہل خانہ کو پھنسانے کے لیے سنگدل باپ نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کرکے الزام لڑکی کے ماموں اور کزن پر لگادیا۔پولیس کے مطابق ملزم اشرف اپنے پڑوسی کی بیٹی کو پسند کرتا تھا اور دوسری شادی کرنا چاہتا تھا تاہم لڑکی کے اہلخانہ کی جانب سے رشتے سے انکار پر ملزم نے 19 مئی کو اپنی ہی بیٹی نصرت کی جان لے لی اور لاش پڑوسی کے گھر میں پھینک دی۔بعدازاں ملزم نے اپنی بیٹی کے قتل کے الزام میں لڑکی کے ماموں اور اس کے بیٹے کو گرفتار کروا دیا تاکہ صلح کے بدلے مذکورہ لڑکی کا رشتہ لے سکے۔پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی، جس کے دوران ملزم نے بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

FOLLOW US