Wednesday October 23, 2024

چین نےپاکستان کو حافظ سعید کے بارے میں یہ مشورہ دے ڈالا ہے بھارتی میڈیا نے ایسا دعویٰ کر ڈالا کہ چین بھی فوری طور پر حرکت میں آگیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا پاکستان اور چین کے تعلقات کو لے کر آئے روز من گھڑت خبروں اور افواہوں کا بازار گرم کیے رکھتا ہے ۔ اب حافظ سعید کے معاملے پر چین کی مبینہ تجویز کو بھارتی میڈیا نے اخبارات اور چینلوں کی شہ سرخی بنا کر پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو تجویز

پیش کی ہے کہ حافظ سعید کو جنوب ایشیائی ممالک میں کسی محفوؓ جگہ منتقل کر دیا جائے۔ رپورٹ میں مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا کہ 2008ء کے ممبئی حملوں کے پیچھے حافظ سعید کا ہاتھ ہے، ان حملوں میں 6 امریکی شہریوں سمیت 166 افراد مارے گئے تھے اور بھارتی شہ پر امریکہ نے حافظ سعید کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی ہے۔ تاہم چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے

FOLLOW US