Wednesday October 23, 2024

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف مرتب پالیسی بنا ڈالی، شنگھائی تعاو ن تنظیم میں سیکرٹری خارجہ کے دھواں دار بیان نے عالمی طاقتوں کی آنکھیں کھول ڈالیں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم پاکستان کیلئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے جو کہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے جبکہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جس میں ہزاروں افراد نے جانیں قربان کیں اور پاکستان کو 120 ارب ڈالر کا

نقصان ہوا لیکن پاکستان محدود وسائل کے باوجود کامیابی سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے ۔ بدھ کے روز یہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی پاکستان کیلئے خصوصی اہمیت ہے اور اس کا مقصد سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان میں تجارت اور کاروبار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور ہم رکن ممالک کو دعوت دیتے ہیں کہ ان سے فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہا کہ خطے کو درپیش دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خطرات سے آگاہ ہیں جبکہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جس نے دہشتگردی میں ہزاروں جانیں قربان کیں اور ایک سو بیس ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا لیکن پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف مربوط پالیسی مرتب کرلی ہے اور محدود وسائل کے باوجود دہشتگردی کیخلاف جنگ کامیابی سے لڑ رہا ہے ۔#

FOLLOW US