Wednesday October 23, 2024

زردری اور بلاول اپنے وزیر اعلیٰ کی زبان کو لگا دیں ورنہ 26مئی دور نہیں ہے سینئر ملکی سیاستدان نے مراد علی شاہ کے بیان کا جواب دینے کی دھمکی دے ڈالی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سندھ اسمبلی میں کی گئی نفرت انگیز ، حقارت آمیز اور تعصب سے بھری تقریر کی سخت مذمت کرتے ہوئے اڑتالیس گھنٹوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری مراد علی شاہ کو لگام دیں ورنہ26 مئی کو لیاقت آباد میں احتجاج کرینگے ۔ بدھ کے روز قومی اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے

رہنما فاروق ستار نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سندھ اسمبلی میں نفرت انگیز تقریر پر اڑتالیس گھنٹوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ معافی نہ آنے کی صورت میں چھبیس مئی ہفتہ کے روز لیاقت آباد نمبر دس کے گول چکر پر بڑا احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے فاروق ستار نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سید مراد علی شاہ کو لگام دیں اور انہیں حقارت آمیز اور تعصب سے بھری گفتگو سے منع کریں ۔

FOLLOW US