Wednesday October 23, 2024

حکومت کے سخت آرڈز ہونےکے باوجود پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے چھٹیاں قریب آتے ہی ایک ایسا کام کر ڈالا کہ طلبا اور والدین نے سر پکڑ لیے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی اور کنٹونمنٹ علاقوں میں نجی تعلیمی اداروں نے حکومت پنجاب کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوے طلبا کے والدین سے موسم گرما کی تین ما ہ کی تعطیلات کی سالانہ چارجز سمیت ایڈوانس فیس طلب کر لی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گیارہ مئی کو ضلعی تعلیمی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو قاضی طارق نے ایک خط کے ذریعے نجی سکولوں کو طلبا سے گرمائی تعطیلات کی فیس نہ لینے کی ہدایت کی تھی تاہم نجی سکولوں کے مالکوں نے طلبا کے والدین کو فیس سلپس جاری کرتے ہوے فیسیں طلب کر لی ہیں۔ واضع رہے گزشتہ ہفتے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی نجی تعلیم اداروں کو موسم گرما کی تعطیلا ت کی فیسیں وصول نہ کرنے کی ہدائت کی تھی ۔ اس حوالے سے قاضی طارق کا کہنا ہے کہ ضلعی تعلیمی اتھارٹی نے سٹی اور کنٹونمنٹ میں تیرہ سکولوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔

FOLLOW US