ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین نیب نے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں بھی مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔ نجی ٹی و ی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں مبینہ طور پر دو ارب روپے کی کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ تحقیقات کےلئے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ملتان ودیگر اہم شخصیات کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ لینڈ ایکوزیشن ودیگر معاملات میں دو ارب روپے کی کرپشن کے خلاف شکایات کی گئیں۔
