Wednesday October 23, 2024

غلطی سے بھول کر بھی مولانا خادم حسین رضوی کی تصویر اپنی فیس بک آئی ڈی پر مت لگائی ورنہ انجام کیا ہوگا ؟ اہم خبر

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی تصویر فیس بک میں لگانے والے جماعت کے 5کارکنان اور ان کے 100سے زائدفیس بک فرینڈز کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لئے گئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ رائے محمد طاہر کی طرف سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کو بھیجی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک لبی

ک پاکستان کے ساتھ نظریاتی وابستگی رکھنے والے ایسے افراد جو بنیاد پرست بن چکے ہیں، کے متعلق سی ٹی ڈی نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کارروائی کے تحت تحریک لبیک کے 5کارکنان اور ان کے 100سے زائد فیس بک فرینڈز کے ناموں کو ان کی سرگرمیوں کے باعث انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے رپورٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی نے مقامی پولیس اور سپیشل برانچ کو ان افراد کے متعلق ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرنے کے لئے کہا ہے۔

FOLLOW US