Wednesday October 23, 2024

تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب میں ن لیگ میں جھاڑو پھیر دیا رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔پانامہ لیکس کیس سے شروع ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی فتوحات کا شروع ہونے والا سفر کہیں بھی تھمتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔اس دوران جس طرح عمران خان کے سیاسی لہجے اور طرز عمل میں پختگی آئی ہے وہ

بھی قابل ذکر ہے۔ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔گزشتہ ایک سال میں پاکستان تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے ناموں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں رضا حیات، ندیم افضل چن،،فردوس عاشق اعوان اور بڑے بڑے انتخابات جیتنے والے نام شامل ہیں۔۔پنجاب کے چوٹی کے سیاستدانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اشارہ ہے کہ پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے مخالفین کی تین وکٹیں اڑا دیں ۔۔ن لیگ کے ایم این اے سردار جعفر لغاری تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔سردار جعفر لغاری نےعمران خان سے ملاقات میں شمولیت کااعلان کیا۔اس کے علاوہ سابقہ ایم این اےڈاکٹرمینالغاری ،سابق سینیٹرسردارمحسن لغاری بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری نےعمران خان کی قیادت ہر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایک نئے سیاسی سفر کی شروعات کا عزم ظاہر کیا رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری نے 2013کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 174 راجن پورسے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔

FOLLOW US