Wednesday October 23, 2024

عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت کا پہلے 100 دن کا منصوبہ تیار کرلیا 100دن کے منصوبے میں کیا کیا شامل ہے؟

لاہور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اپنی حکومت کا پہلے 100 دن کا پلان تیار کر لیا ہے۔۔پی ٹی آئی اپنا تیار کردہ پلان 20 مئی کو ایک بڑی تقریب میں پیش کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چئیرمین عمران خان نے اپنی حکومت آنے کی صورت میں پہلے 100 دن کا پلان تیار کر لیا۔۔پاکستان تحریک انصاف یہ پلان 20 مئی کو کسی بڑی تقریب میں پیش کرے گی۔پاکستان تحریک انصاف نے اس سے پہلے اپنی حکومت کے پہلے 100 روز کا پلان 13 مئی کو پیش کرنا تھا۔تاہم اس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملو

ں سے متعلق دئیے گئے متنازعہ بیان کی وجہ سے صورتحال کچھ ایسی ہو گئی کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنا 100روزہ پلان کا اعلان کرنے میں ایک ہفتہ کی تا خیر ہو گئی۔۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے لاہور میں مینار پاکستان کے جلسے میں اس پلان کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد پی ٹی آئی نے اس پر اپنی تیاری شروع کر دی تھی۔۔پی ٹی آئی کے اس پلان میں تین طرح کی ایمر جنسی شامل کی گئی ہیں۔جس میں ہیلتھ ایمرجنسی،ایجوکیشن ایمرجنسی اور ایگریکلچر ایمرجنسی شامل ہیں۔حقوق نسواں کو بھی اس پلان میں خاص اہمیت دی گئی ہے۔معیشت کی بحالی،ٹیکس اصلاحات اور اقلیتوں کا تحفظ بھی اس میں شامل ہے۔جنوبی پنجاب کو الگ انتظامی یونٹ بنانے کا طریقہ کار بھی 100 روزہ پلان میں شامل ہے۔جب کہ سمندر پار پاکستانیوں کا کرادر،،بلدیاتی نظام فعال سمیت دیگر تیزی سے ترقی کرنے کے پلان بھی شامل ہیں۔انسانی خدمات کا شعبہ اور حکومتی بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی بھی 100روزہ پلان میں شامل ہے۔۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور سینئیر پارٹی قائدین اتوار کے روزتحریک انصاف کی حکومت کا پہلے 100روزکا پلان پیش کریں گے۔

FOLLOW US